شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی بصرہ گورنریٹ میں منعقد ہونے والے پہلے التراث غير المادي فیسٹیول میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ معارف اسلامی و انسانی بصرہ گورنریٹ میں منعقد ہونے والے پہلے التراث غير المادي فیسٹیول میں شریک ہے۔

اس فیسٹیول میں شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی نمائندگی بصرہ ہیریٹیج سینٹرکر رہا ہے۔

یہ فیسٹیول بصرہ کی مقامی حکومت کے زیر اہتمام پیلس آف کلچر اینڈ آرٹس کی جانب سے (نخيلها يصنع الحياة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہے، جو دو دن تک جاری رہے گا۔

بصرہ ہیریٹیج سینٹر فیسٹیول میں اپنی فکری، ثقافتی و تحقیقی اشاعتوں اور مطبوعات کے ساتھ شریک ہے۔ ان مطبوعات میں کتابیں، اشاعتیں، رسالے، اور پمفلٹس شامل ہیں، نیز مرکز کے میڈیا یونٹ کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران بصرہ کے لوگوں کی حسینی وابستگی اور حسینی مراسم کے حوالے سے تصاویر اور ڈاکیومنڑیز بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

پیلس آف کلچر اینڈ آرٹس میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں ورثہ، فنون اورثقافت سے منسلک متعدد سرکاری و نجی ادارے، تنظیمیں اوران شعبوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: