عراق کی سرزمین اور یہاں موجود مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے پورے عراق اور خاص طور پر جنوبی شہروں کے مومنین سپریم دینی لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے تکفیری و عالمی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے ہیں اور انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود عالمی دہشت گردوں کو اس مقدس سرزمین سے نکالنے کے لیے مکمل ثابت قدمی کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔
عالمی دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں مومنین کو جہاں بے انتہا کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہاں بہت سے مومنین نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں اور اہل بیت کے راستے پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔
اہل عراق نے اور خاص طور پر اہل مواکب نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کربلا آنے والے تمام راستوں پر جگہ جگہ ان شہداء کی تصاویر آویزاں کر رکھی ہیں۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے اربعین کے موقع پر کربلا آنے والے راستوں آویزاں شہداء کی تصاویر میں سے کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں: