روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے رجب المرجب کے بابرکت اور باحرمت مہینے کے استقبال اور اقمار محمدیہ کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا جا رہا ہے۔
انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مقدس اور اس کے اطراف کو بھی رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجانا شروع کر دیا ہے۔
انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹریکل مینٹیننس ڈویژن کے انجینئر سید باقر علی حسن نے کہا کہ ڈویژن کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر، داخلی اور خارجی دروازوں اور روضہ مبارک کے اطراف کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے اور ماہ رجب کی خوشیوں کی مناسبت سے جشن چراغاں کرنے کے لئے رنگ برنگے برقی قمقموں پر مشتمل سینکڑوں لڑیاں لگائی جا رہی ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا، "یہ رنگ برنگے برقی قمقمے مختلف جیومیٹرک ڈیزائنز اور خوبصورت پیٹرنز میں لگائے جا رہے ہیں جو دیکھنے والوں کی خوشیوں میں مزید اضافہ اورماہ رجب کی سعادتوں اور پرمسرت ماحول کی عکاسی کر رہے ہیں۔"