"اے اباعبداللہ الحسین(ع) ہم نے آپ کو نہیں بھلایا آپ بھی ہمیں نہ بھلانا"


الکفیل نیٹ ورک کا ایک نمائندہ کہتا ہے میں طویریج کے علاقہ میں زائرین کے ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ اچانک ایک آواز نے میری آنکھوں سے عقیدت اور حزن کے آنسو جاری کر دیے۔۔۔۔۔۔
یہ آواز ایک سن رسیدہ زائرہ کی تھی جو کربلا کی طرف پیدل چلتے ہو‎ئے امام حسین سے مخاطب ہو کر کہہ رہی تھی "اے اباعبداللہ الحسین(ع) ہم نے آپ کو نہیں بھلایا آپ بھی ہمیں نہ بھلانا"
اس زائرہ کا لہجہ بتا رہا تھا کہ گویا وہ امام کی بارگاہ میں ہے اور امام اس کے سامنے موجود ہ یں اور اس کی بات سن رہے ہیں اور اس کی حاجت پوری کرنے کے لیے احکامات جاری کرنے والے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ ایک ایسا یقین ہے کہ جو ہر مومن کے دل میں دھڑکنوں کی طرح بستا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: