روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سےاافریقی ملک روانڈا میں امام الہادی علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ امام الہادی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے افریقی ملک روانڈا کی جامع مسجد امام مہدی (ع) میں منعقد کی گئی اور اس میں مومنین اور اہل علم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ " اس مجلس عزاء میں حضرت امام الہادی علیہ السلام کی سیرت طیبہ، مقدس فضائل، علم و حکمت اور فصاحت و بلاغت پر روشنی ڈالی گئی اور فکری انحرافات کا مقابلہ کرنے اور عقائدی شبہات کو دور کرنے کے لئے ان کے علم و حکمت اور کردار پر بات کی گئی۔ "