شعبہ پائیدار ترقی نکی جانب سے مائیکروسافٹ ایکسل پروگرام پر ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے روضہ مبارک سے منسلک ملازمین کے ایک گروپ کے لیے مائیکروسافٹ ایکسل پروگرام پر ایک تربیتی کورس کا اہتمام کیا۔

کورس کے لیکچرر سید منتظر لكاتب نے کہا، " شعبہ پائیدار ترقی نے حرم مقدس کے متعدد شعبہ جات سے منسلک ملازمین کے ایک گروپ کے لیے کے لیے مائیکروسافٹ ایکسل پروگرام کو استعمال کرنے کے بارے میں ایک تربیتی کورس کا اہتمام کیا، تاکہ وہ اپنے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کوبہتر بنانے، ویئر ہاؤسز اور آرکائیونگ کا کام اور ان کے معمول کے کاموں کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا، " نافذ البصيرة میں منعقد کیا جانے والا یہ کورس روزانہ تین گھنٹے کے تربیتی سیشنز کے ساتھ چھ روز تک جاری رہا اور اس میں شرکاء کو مائیکروسافٹ ایکسل پروگرام میں شامل مختلف سکلز کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: