روضہ مبارک حضرت عباس (ع): بغداد انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کرتے ہوئےان تمام پروڈکٹس کو اجاگرکریں جن پر (میڈ ان عراق) درج ہے ۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اورکمیشن فار دی ڈویلپمنٹ آف کمپنیز اینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین سيّد محمد الأشيقر نے کہا کہ بغداد انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کرتے ہوئے ان تمام پروڈکٹس کو اجاگرکریں جن پر (میڈ ان عراق) درج ہے ۔

سيّد محمد الأشيقر نے اس بات کا اظہار نمائش میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک کمپنیز اور اداروں کے پویلینز کے دورے کے دوران کیا۔ اس دورے میں حرم مقدس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اور رکن سید کاظم عبدالحسین عبادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے47 ویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں میں شریک متعدد بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کے پویلینز کا بھی وزٹ کیا اور ان کی صنعتی، تعمیراتی، زرعی اورغذائی مصنوعات کو دیکھا۔

یہ بین الاقوامی نماش وزارت تجارت عراق کی جنرل کمپنی برائے نمائش اور تجارتی خدمات کے زیر اہتمام (العراق يتواصل) کے سلوگن کے ساتھ دارلحکومت بغداد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں (20) ممالک کے صنعتی، زرعی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں سے وابستہ (800) سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ نمائش (10 - 19) جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا، "اس دورے کا مقصد اس نمائش میں موجود مصنوعات کو دیکھنا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کمپنیز کے پویلینز کا خصوصی دورہ کرنا تھا جو اس نمائش میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کی گئی مصنوعات کو پیش کرتی ہیں اور ہمیں ان کی تمام مصنوعات کو ہائی لائٹ کرنا ہے جن پر (میڈ ان عراق) کا جملہ تحریر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت کے مطابق ہم (میڈ ان عراق) کے لوگو پر توجہ دے رہے ہیں اور حرم مقدس کی انتظامیہ اپنی معیاری مصنوعات کے ذریعے میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کو بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا، "ہماری اس نمائش میں شرکت کے کئی اہداف ہیں جن میں سب سے اہم ہدف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو ایک ایسے ادارے کے طور پر متعارف کرنا جو ملک میں تجارتی اور صنعتی شعبے کی حمایت کرتا ہے اور مقامی مصنوعات اور قومی افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ عراق گذشتہ کئی سالوں سے یہ نمائش منعقد کر رہا ہے اور دنیا کے زیادہ تر ممالک تجربات کے تبادلے، تجارت اور صنعت کو فروغ دینے، ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی مصنوعات کے بارے میں جاننے اور مشترکہ تعاون پیدا کرنے کے لیے ایسی نمائشوں کا انعقاد کرتے ہیں اور صنعت کی ترقی کے لیے شراکت داری کے معاہدے کرتے ہیں۔"

اس بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک کے متعدد ذیلی ادارے اور کمپنیاں جن میں خیر الجود کمپنی، نور الکفیل کمپنی، انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ (واٹر ڈویژن، کنسٹرکشن میٹریلز ڈویژن)، الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ، الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن شامل ہیں، شرکت کرتے ہوئے اپنی متنوع مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: