روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام خدماتی شعبے ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کے احیاء کے لئے کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام خدماتی شعبے ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی رات کے احیاء کے لئے کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہیں۔

روضہ مبارک میں صحن کی دیکھ بھال کے شعبے کے سربراہ، سید خلیل حنون نے کہا کہ "مقام مقدس میں ہزاروں مومنین کا استقبال کیا گیا کہ جو ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ جسے (لیلۃ الرغائب: خواہشات کی رات) کے احیاء کے لیے کربلا مقدسہ آئے تھے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے نے زائرین کی کثیر تعداد کو خدمات فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ نماز اور اعمال کی ادائیگی کے لئے روضہ مبارک کے تمام سرداب تیار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اجتماعی عبادت کے لئے بھی مخصوص جگہیں تیار کی گئی ہیں۔ ااس رات کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو زیارت اور دعاؤں کی کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے حرم مقدس میں ان مبارک دنوں کے استقبال کے لئے نئے بیش قیمت قالین بچھائے ہیں۔ اس کے علاوہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر منظم اور آسدان نقل و حرکت کے لیے خصوصی کوریڈور بنانے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: