روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ارکان نے نجف اشرف میں معروف اسلامی محقق سید محمد رضا شرف الدین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران معاشرے کو بالعموم اور نوجوانوں کو بالخصوص درپیش اہم ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقاتیں مدرسہ کے معزز علماء سے بات چیت کرنے، ان کے تجربات سے استفادہ کرنے اور نوجوانوں کی شخصیت کی تعمیر اور انہیں اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر چلنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ہیں اور شعبہ فکر و ثقافت کے علمی و ثقافتی منصوبے کا حصہ ہیں۔