فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے (نبع الثقافة في أروقة العميد) پروگرام کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے العمید یونیورسٹی میں (نبع الثقافة في أروقة العميد) کے عنوان سے علمی و فکری سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔

مرکز کی ڈائریکٹرسیدہ سارہ الحفار نے کہا، "سینٹر کی طرف سے منعقد کردہ لیکچر العمید یونیورسٹی کے ساتھ مرکز کے جاری پروگرام (نبع الثقافة في أروقة العميد) کا حصہ ہے۔ یہ لیکچر ڈاکٹر شيماء ناصردیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "لیکچر کا مقصد العمید یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت کے عملے کی شخصی اور مشاورتی مہارتوں کو فروغ دینا اور ان میں اضافہ کرنا ہے۔"

اس تقریب میں دومزید لیکچرز بھی شامل تھے جن میں بات چیت کی اہمیت، رویے میں تبدیلی، اور حوصلہ افزا گفتگو پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، جس کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات کے مسائل کو حل کرنے میں مشیروں کی مہارت کو بڑھانا تھا۔

واضح رہے کہ فیملی کلچر سینٹر اہل بیت علیہم السلام کے نقطہ نظر اور فکر کو مسلم خواتین کے لیے تعلیمی بنیاد کے طور پر اپناتے ہوئے نفسیاتی اور خاندانی بیداری پھیلا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: