الکفیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لبلبے کے ٹیومر میں مبتلا ایک مریض کا کامیاب ہنگامی آپریشن کیا ہے۔

الکفیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لبلبے کے ٹیومر میں مبتلا ایک مریض کا کامیاب ہنگامی آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں معدے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر سعد العلاق نے بتایا کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے لبلبے کے ٹیومر میں مبتلا ایک مریض کا کامیاب ہنگامی آپریشن کیا ہے۔ یہ مریض لبلبے کے ٹیومر مبتلا تھا جو ڈیوڈینم اور بائل ڈکٹ تک پھیل چکا تھا، جس کی وجہ سے مریض سنگین طبی پیچیدگیوں کا شکار تھا اور وہ گذشتہ تین ماہ سے صرف مائعات پر زندہ تھا"۔

انہوں نے کہا،"ضروری ٹیسٹوں کے بعد، ہم نے ایک ہنگامی آپریشن کیا جو چار گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران ہم لبلبہ ، ڈیوڈینم اور بائل ڈکٹ سے ٹیومر کو ہٹانے اور معدے اور بائل ڈکٹ کو آنتوں سے جوڑنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا۔"

انہوں نے آخر میں کہا کہ اس پیچیدہ اپریشن کی کامیابی میں الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹرز میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز نے اہم کردارادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: