الکفیل یونیورسٹی اور کوفہ یونیورسٹی نےمضبوط علمی و تحقیقی روابط اور باہمی تجربات کے تبادلے کے لیے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

الکفیل یونیورسٹی اور کوفہ یونیورسٹی نے تعلیم کی ترقی اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سائنسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ معاہدہ الکفیل یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد کے کوفہ یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا گیا ہے۔ وفد نے دورے کے دوران دونوں یونیورسٹیوں سے منسلک فارمیسی فیکلٹیز کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کا مقصد تعلیم معیارکو بلند کرنا اور دونوں کالجوں کی تعلیمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد کے علاوہ مشترکہ تحقیق اور عملی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

یہ تعاون الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی کی طرف سے تعلیم کی ترقی اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں اور کاوشوں کے تحت کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: