الکفیل یونیورسٹی: پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی کی پریزیڈنسی کے زیر صدارت پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بین الاقوامی علمی کانفرنس 17-18 فروری 2024 کو الکفیل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس شهيد الدهان نے کی۔ اس جلاس میں اور یونیورسٹی صدر کی معاون برائے علمی امور ڈاکٹر نوال عائد الميالي، الکفیل یونیورسٹی سے منسلک کالجز کے پرنسپلز، ان کے علمی اور انتظامی معاونین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانچویں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کے انعقاد کے لیے لاجسٹک اور تنظیمی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں کانفرنس کے سائنسی و علمی سیشنز کے بارے میں بھی بات کی گئی اور علمی کمیٹیوں کے انتخاب اور ان کے کاموں کا تعین، اور محققین کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے استفسارات کا جواب دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس علمی تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر سائنسی تحقیق کی اشاعت میں یونیورسٹی کے وژن کو واضح کرنے کی ایک کوشش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: