روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت واعلیٰ تعلیم نے العمید ایجوکیشنل گروپ کے زیر اہتمام (الأسرة والروضة سراج تربوي واحد) کے عنوان سے ایک علمی اور تعلیمی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
العمید ایجوکیشنل گروپ کے کنڈرگارٹن کے انچارج سید وسيم عبد الواحد النافعي نے کہا، " سمپوزیم میں تین بنیادی موضوعات پر بات کی گئی جن میں پہلا موضوع العمید کنڈرگارٹنز کے خصوصی نصاب (منهج نحو القمر) سے متعلق تھا۔ العمید گروپ کنڈرگارٹنز کا نصاب شعبہ تربیت واعلیٰ تعلیم کے زیر نگرانی تیار کیا گیا اور یہ مختلف تجربات، سرگرمیوں اور سکلز پر مشتمل ہے، نیز اس میں متنوع تدریسی طریقے بھی شامل ہیں جن کی مدد سے ایک استاد بچوں کو زیادہ موثر اور بہتر انداز میں پڑھا سکتا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "دوسرا موضوع تعلیمی رہنمائی اور مختلف خدمات سے متعلق تھا کہ جو العمید کنڈرگارٹن بچوں کو پہلے دن سے لیکر آخری دن بشمول گریجوایشن تقریب تک فراہم کرتا ہے۔"
سمپوزیم کا تیسرا موضوع اس ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے تھا جنھیں بولنے میں دشواری پیش آتی ہے، جس کے لیے اس شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
العمید کنڈرگارٹن کی معاون انچارج سيدة شمس احسان الحسنی نے کہا، "اس سمپوزیم کا مقصد العمید ایجوکیشنل گروپ میں کنڈرگارٹن کے تجربات اور اس کی عمومی تفصیلات کا جائزہ لینا ہے۔