شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے (براعظم افریقہ میں اسلام کا پھیلاؤ) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضر عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے نجف گورنریٹ میں (براعظم افریقہ میں اسلام کا پھیلاؤ) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

یہ سمپوزیم شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک افریقن اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے المستنصریہ یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں افریقی امور کے محققین، ماہرین اور مذہبی علوم کے افریقی طلباء نے شرکت کی۔

اس سمپوزیم میں تاریخ اور افریقی امور میں مہارت رکھنے والی خواتین محققین کے پانچ تحقیقی مقالے پیش کیے گئے، جن میں براعظم افریقہ میں اسلام کی ابتداء اور، وہ ممالک جن کے لوگوں نے اسلام قبول کیا، کے بارے میں بات کی گئی۔ اس کے علاوہ بیداری پھیلانے، انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں مذہبی اداروں کے کردار کے بارے میں بات کی گئی۔ تحقیق کا محور و مرکز اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو براعظم میں پھیلانے تھا۔

سمپوزیم کے دوران سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے افریقی براعظم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جاری خدماتی و ثقافتی منصوبوں کے بارے ایک تعارفی تقریر بھی کی، جس میں انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے افریقی شہریوں اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لئے انسانی ہمدردی کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں جن میں متعدد اقریقی ممالک میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے کنووں کی کھدائی کا منصوبہ بھی شامل ہے، کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ سینٹر فار افریقن سٹڈیزکی جانب سے منعقد کی جانے والی فکری، مذہبی، علمی اورثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا تعارف بھی پیش کیا۔

یہ سمپوزیم مرکز اور عراقی علمی و تحقیقی اداروں کے درمیان مسلسل تعاون کا نتیجہ اور رواں سال منعقد کیا جانے والا پہلا سمپوزیم ہے۔ مستقبل میں مرکزعراق کی متعدد یونیورسٹیوں کے اشتراک سے علمی سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد کرے گا۔ مرکز اپنے سہ ماہی میگزین میں افریقی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد، طلباء اور محققین کو اپنے مطالعات، تجربات اور ادب کو لکھنے اور تحقیق کو شائع کرنے کے مواقع بھی فراہم کرنے کو تیار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: