روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الصحن الشريف کے عملے نے امام محمد الجواد علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک کو بڑے پیمانے پر سجایا ہے۔ حرم مطہر میں ہر جانب خوشی کے مظاہر، قدرتی پھول اور گلاب اس یوم سعید کی مبارک پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
شعبہ صحن الشریف کے معاون سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ " امام محمد الجواد علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر ہمارے عملے نے قدرتی پھولوں ، گلابوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے روضہ مقدس کی تزئین و آرائش کی ہے۔ اس کے علاوہ روضہ م بارک میں جگہ جگہ امام جواد علیہ السلام کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگائے گئے ہیں۔"
اس مبارک دن کی مناسبت سے ہم روضہ مبارک کے باب قبلہ پر مرکزی جشن کی تیاریوں کے لئے بھی انتظامات اور تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں آنے والے زائرین اور مومنین کو اس یوم سعید کی مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہم کینڈیز اور گلاب کے پھولوں پر مشتمل تحائفی پیکٹس بھی تیار کر رہے ہیں۔ ۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے رجب المرجب کے بابرکت اور باحرمت مہینے کے استقبال اور اقمار محمدیہ کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے اور زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے روضہ مبارک کے تمام خدماتی شعبہ جات کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے۔