روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے سالانہ مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے سالانہ مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تقریب سعید روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےباب قبلہ کے سامنے واقع صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید کاظم عبادہ، متعدد شعبوں کے سربراہان ، خدام ، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے وفد، ملک کے نامور شعراء کرام کے علاوہ مومنین اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری شیخ علی السعیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی نے تقریب سے خطاب کرتے اس مبارک دن کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی۔ اس دن کی افضلیت اور اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ اہل بیت علیہم السلام کے یوم ولادت پر جشن منانا ان سے ہمارے تعلق کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

اس کے بعد ملک کے نامور شعراء نوفل الحمدانی اور فراس الاسدی نے اس یوم سعید کی مناسبت سے اہلیبت(علیہم السلام) کے حضور اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد امام جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سےمنعقد کئے گئے خصوصی ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید کاظم عبادہ نے اعزاز سے نوازا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: