شعبہ فکرو ثقافت کی سینیگال میں منعقد ہونے والی مسلم علماء قومی کانفرنس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے سینیگال میں مسلم علماء کی قومی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس (مسلم فرقوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی) کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔

شعبہ فکرو ثقافت کے سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ سینیگال میں مرکز کے نمائندے اور مختار سینٹر فار قرآنک اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ مصطفی ديبا نے مسلم علماء کی قومی کانفرنس میں شرکت کی۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کانفرنس میں مرکز کی شرکت افریقی ممالک میں علمی، تحقیقی اور سماجی اداروں کے مستحکم روابط اور مسلسل تعاون کا نتیجہ ہے۔"

انہوں نے کہا، " شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے افریقی معاشرے میں سماجی، انسانی اور فکری پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پھیلانے کا مقصد پرامن بقائے باہمی، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنا ہے۔"

شیخ مصطفی دیبا نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس سے کئے گئے خطاب میں مشترکہ تعاون اور بھائی چارے کے ذریعے معاشرے میں رواداری، محبت اور امن کے جذبے کو پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں افریقی ممالک بشمول سینیگال میں مرکز کی طرف سے منعقد کردہ فکری، ثقافتی، تعلیمی اور قرآنی سرگرمیوں کے علاوہ انسسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کئے گئے خدماتی اور سماجی منصوبوں کے بارے میں بھی بات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: