روضہ مبارک کاظمین کے وفد نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو پرچم حزن پیش کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سيد محمد الاشيقر نے وفد کا استقبال کیا۔
روضہ مبارک کاظمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئرسعد الحجية نے کہا کہ "ہمیں یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ ہم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مبارک کاظمین کا پرچم حزن لیکر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضر ہوئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ حاضری امام موسیٰ ابن جعفر علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے ضمن ہے، تاکہ اس پرچم حزن کو روضہ مبارک امام کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام میں علم کی تبدیلی کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور عراق کے تمام مقامات مقدسہ میں ایک ساتھ مل کر بلند کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا، "حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر یہ پرچم حزن روضہ مبارک کاظمین سمیت عراق کے تمام مقامات مقدسہ میں ایک دن اور ایک ہی وقت میں بلند کئےجائیں گے"۔