علامہ سید صافی کی طرف سے ترجمہ کی اہمیت پر زور اور اہل قلم کو مختلف موضوعات پر لکھنے کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے دیگر زبانوں میں موجود مواد کا ترجمہ کرنے اور مختلف موضوعات پر لکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے قیام کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جس کا انعقاد نجف اشرف میں ہوا اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلی عہدیدار کے علاوہ بڑی تعداد میں حوزوی اور اکیڈمیک اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

علامہ صافی نے کہا: بہت سے جید صاحبانِ قلم ہیں، البتہ ان میں کسی حد تک جذبہ اور احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ضروری ہے کہ ہر انسان کے پاس آزاد اور سنجیدہ قلم ہو، پس ایسے اقلام سے لکھی گئی تحریروں کو چھپوانے اور نشر واشاعت کی ذمہ داری ہم لیتے ہیں۔

ترجمہ کی اہمیت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں دیگر زبانوں میں لکھا گیا مفید مواد ہم تک عربی زبان میں نہیں پہنچا لہذا جو بھی کسی اہم عنوان کو کسی دوسری زبان میں دیکھتا ہے اور اس کے ترجمہ کو اہم سمجھتا ہے، تو ہم اس کی پرنٹنگ اور نشر واشاعت کے لیے تیار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: