روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے میسان یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد کا استقبال کیا۔
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سید علی عبدالامیر نے کہا، " ہم ہمیشہ ملکی و غیر ملکی نوجوانوں اور طلباء کے وفود کی میزبانی کرتے ہیں،جس کا مقصد نوجوان طبقے سے رابطے میں رہنا ہے اور یونیورسٹی آف میسان کے (50) طلباء کی میزبانی بھی اسی منصوبے کا حصہ ہےْ۔ ڈویژن کی جانب سے ان طلباء کے لیے ایک مربوط علمی و ثقافتی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود فیکٹری اور شعبہ ضریح سازی و ابواب کا دورہ شامل تھا۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "پروگرام میں مہمان طلباء کے لئے علمی و فکری ورکشاپس اور لیکچرزکا انعقاد بھی شامل تھا، تاکہ طلباء کو درپیش مختلف مسائل پربات کی جاسکے۔"
حسین علی عبود، جو میسان یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ کے ایک طالب علم ہیں، نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے فخر کا باعث ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبے عراق کے تمام گورنریٹس عراقی افرادی قوت کو ملازمت دینے اور مقامی مصنوعات کی حمایت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ "