روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کی پرمسرت مناسبت پر سالانہ مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر سالانہ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خوشی اور مسرت بھرے ماحول میں یہ تقریب سعید روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے سامنے واقع صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید محمد الاشيقر، متعدد شعبوں کے سربراہان ، خدام ، اعلی حوزوی و سماجی شخصیات، ملک کی نامورعلمی و ادبی شخصیات ، شعراء کرام ، مومنین اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز أمير القرّاء پروجیکٹ کے طلباء کے ایک گروپ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد شہداء عراق کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کے صدر ڈاکٹر مشتاق العلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس مبارک دن کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی۔کی۔

تقریب میں شاعر ڈاکٹر حازم رشک کا مشہور قصیدہ اور شاعر ابو محمد المیاحی کی ایک کی شان مولود کعبہ میں لکھی گئی خوبصورت نظم بھی پڑھی گئی۔

تقریب کے اختتام پر مولود کعبہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سےمنعقد کئے گئے خصوصی ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انھیں اعزاز سے نوزا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: