روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام علی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے مغل مسجد ممبئی میں ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تین روزہ تقریبات اس نعرے کے تحت جاری ہیں: {امیر المؤمنین(ع) ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں۔} کہ جس کا مقصد اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے انچارج شیخ عدي الکاظمی نے کہا عراق کے روضاتِ مقدسہ کے علموں کے بھارتی شہر ممبئی میں بلند کیے جانے کی یہ تقریب اس شہر میں موجود محبانِ اہل بیت(ع) کے لیے ولاء، عقیدت اور محبت کے علموں کی رمز و تعبیر ہے۔ درحقیقت اس سالانہ تقریب کا محبانِ اہل بیت(ع) بلکہ تمام مسلمانوں کے دلوں پر واضح اور گہرا اثر مرتب ہوتا ہے۔
اس تقریب کے دوران روضات مقدسہ کے گنبدوں کے علموں کو ہر روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ کی طرف سے بلند کیا گیا اور علم کشائی کی اس تقریب کے بعد کتابی نمائش کا افتتاح کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی منشورات کو رکھا ہے۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے اس تقریب میں حاضر ہونے والے ان تمام افراد کو متبرک تحائف دیئے گئے جن کے نام حضرت علی(ع) کے نام مبارک یا ان کے کسی لقب یا ان کی کسی صفت پر رکھے گئے تھے اور یہ اس سالانہ جشن کی تقریبات میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔