روضاتِ مقدسہ کی طرف سے ہندوستانی شہر ممبئی میں محفلِ قرآن کا انعقاد

عراق کے روضاتِ مقدسہ کے ہندوستان میں موجود وفد کی طرف سے ممبئی میں ایک پُرنور محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

اس قرآنی محفل میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عالمی شہرت یافتہ قاریانِ قرآن نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام علی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کی خاطر مغل مسجد ممبئی میں ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تین روزہ تقریبات اس نعرے کے تحت جاری ہیں: امیر المؤمنین(ع) ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں۔
اور اسی جشن کی تقریبات کے ضمن میں اس پُرنور قرآنی محفل کا انعقاد کیا گيا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قاری اور مؤذن سید ہانی موسوی نے بتایا ہے کہ ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات کے ضمن میں اس مبارک مسجد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں عراق کے پانچوں روضات مقدسہ کے قاریان قرآن نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت تلاوت سے مومنین کے دلوں کو منور کیا۔

محفل کا اختتام دعاءِ کمیل، زیارت امام حسین(ع) وزیارت حضرت عباس(ع) اور امام زمانہ(عج) کے جلد ظہور کے لیے دعاءِ فرج پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: