ہندوستان کے شہر ممبئی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی طرف سے حضرت عباس(ع) کے نام عریضہ اور خط لکھنے کا اہتمام کیا گيا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام علی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے مغل مسجد ممبئی میں ساتویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تین روزہ تقریبات اس نعرے کے تحت جاری ہیں: امیر المؤمنین(ع) ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں۔
اس جشن کے انعقاد کا مقصد اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینا ہے اور اسی جشن کی تقریبات کے ضمن میں لگائی گئی کتابوں کی نمائش میں حضرت عباس(ع) کے نام عریضہ اور خط لکھنے کا اہتمام کیا گيا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین کے انچارج سید محمد اعرجی نے بتایا ہے کہ ہم نے اپنے پویلین میں ایک صندوق بھی رکھا ہے تاکہ ہندوستانی شہر ممبئی میں رہنے والے مومنین و محبین حضرت عباس(ع) کے نام اپنے خطوط کو اس میں ڈال سکیں اور ہم ان خطوط کو واپس روضہ مبارک میں جا کر ضریح مبارک حضرت عباس(ع) میں ڈال دیں گے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں عریضے اس صندوق میں ڈالے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی منشورات کو رکھا ہے۔