روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے العمید یونیورسٹی میں (نبع الثقافة في أروقة العميد) کے عنوان سے علمی و فکری سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔
سینٹر کی ڈائریکٹر مسز سارہ الحفار نے کہا، "سینٹر کی طرف سے العمید یونیورسٹی میں (نبع الثقافة في أروقة العميد) پروگرام کے ضمن میں ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ڈاکٹر شیماء ناصر، جو نفسیاتی مسائل اور ڈپریشن کے علاج میں مہارت رکھتی ہیں، نے "موٹیویشنل ڈائیلاگ - پارٹ ٹو" کے عنوان سے ایک لیکچر پیش کیا۔ اس لیکچر کا مقصد ثقافتی بیداری کو بڑھانا اور شعبہ نفسیاتی مشاورت کے عملے کی شخصی اور مشاورتی مہارتوں کو فروغ دینا اور ان میں اضافہ کرنا ہے۔
اانہوں نے کہا کہ "اس ڈائیلاگ سیشن کے دوران ڈاکٹر شیماء ناصر نے حوصلہ افزا گفتگو کے نفسیاتی اور ثقافتی پہلوؤں پر بات کی اور شرکاء کو اہم مشورے بھی فراہم کیے، جن کا مقصد ثقافتی سوچ کو تحریک دینا اور افراد کے درمیان ثقافتی رابطے کو بڑھانا تھا۔"