چہلم امام حسین(ع) کے جلوسوں کی کربلا کے حرموں میں آمد


چہلم امام حسین(ع) کے حوالے سے نبی اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار(ع) کو پرسہ دینے کے لیے کے سولہ صفر سے ماتمی انجمنوں اور مواکب عزاء کے جلوس کربلا کے مقدس روضوں میں آنا شروع ہو جاتے ہیں ان جلوسوں میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے کڑوروں عزاداران امام حسین(ع) اور خاص طور پر عراقی مومنین شرکت کرتے ہیں۔
یہ مواکب اور ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہو‎ئے پہلے حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں داخل ہوتے ہیں اور پھر وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے باب امام حسن(ع) سے علمدار وفا کے روضہ مبارک میں آ جاتے ہیں اور عزاداری کے بعد باب قبلہ باہر چلے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: