روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت پر زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

وفد کے رکن سید مرتضیٰ زینی نے کہا کہ حضرت زینب(ع) کا یوم شہادت منانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام پر مشتمل ان دنوں دمشق میں موجود ہے اور وفد کی جانب سے اس المناک دن کی مناسبت سے متعدد خدماتی اور عزائی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا آنے والے زائرین کو کھانا، پانی، پھل اورجوسز سمیت متعدد غذائی اشیاء فراہم کر رہا ہے۔ وفد کی جانب سے زائرین کے ساتھ ساتھ ضرورت مند خاندانوں کو بھی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد صبح سے لیکر رات کے آخری پہر تک یہاں آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا، "وفد کی جانب سے ام المصائب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) میں خدماتی سرگرمیوں کے علاوہ عزائی مجالس اور پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان مجالس عزاء میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: