یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کرامام العصر والزمان(عجّل الله تعالى فرجه الشريف) و مراجع عظام کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ان کے مصائب پر گریہ و ماتم کیا۔
اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا جس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ، کربلا کے المناک سانحے میں آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب، آپ کے صبر، ظلم و استبداد کے خلاف جرات بہادری اور عزم و استقلال کے ساتھ ڈٹ جانے اور اسلام کو حیات نو بخشنے اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں تک اپنا پیغام پہنچانے میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں بات کی گئی۔ اس مجلس عزاء میں زائرین کرام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔