الکفیل یونیورسٹی : تیسری الوظائف نمائش میں 26 صنعتی، زرعی، تجارتی، صحتی اور تعلیمی کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس محمد الدهان نے کہا ہے کہ تیسری الوظائف نمائش میں 26 صنعتی، زرعی، تجارتی، صحتی اور تعلیمی کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔

ڈاکٹر نورس محمد الدهان نے کہا، "الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے اس نمائش کے انعقاد کے کئی اہم مقاصد ہیں جن میں سے ایک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹریٹجک منصوبوں اور اہداف کا تعارف کروانا اوردوسرا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو کیریئر کے راستے تلاش کرنے اور ملازمتوں کے مواقع تلاش کرنے کی مہارت اور موقع فراہم کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے فارغ التحصیل طلباء کے لیے اس نمائش کی بہت اہمیت ہے، کیونکہ اس نمائش نے انہیں نہ صرف کیریئر کے مختلف راستے تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے بلکہ اس نمائش کے ضمن میں منعقد کی جانے والی میٹنگز اور ورکشاپس کے ذریعے انھیں نامورتجارتی و صنعتی شخصیات سے ملنے، ان کے تجربات سے استفادہ کرنے اور ملازمت کی تلاش کے لئے درکار صلاحیتوں اور مہارتوں سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ تیسری الوظائف نمائش میں 26 صنعتی، زرعی، تجارتی، صحتی اور تعلیمی کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "اس نمائش کی اہمیت و افاددیت کے پیش نظر اسے سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: