سيد محمد الأشيقرنے الکفیل یونیورسٹی میں تیسری الوظائف نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ملک میں معاشی ترقی اور خود کفالت کے حصول کے لئے کئی کمپنیاں قائم کیں ہیں اور یہ کمپنیاں اپنی معیاری مصنوعات کے ذریعے عراقی معاشرے کی خدمت کر رہی ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا، "غذائی اشیاء کی پیداوار میں صارف کی صحت کو مدنظر رکھا جاتا ہے، اور تعمیراتی مواد میں معیار اور پائیداری کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جب کہ روضہ مبارک کے زرعی فارمز میں زرعی اجناس، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے لئے ماحول دوست نامیاتی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو صحت بخش اور کیمیکلز سے پاک زرعی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔ اسی طرح لائیو سٹاک فارمز اور پولٹری فارمز میں جانوروں کی نشوونما سے لیکر گوشت کی تیاری اور پیکنگ تک معیار اور صارفین کی صحت اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "نمائش کا بنیادی مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کمپنیوں کو متعارف کرانا، عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کو راغب کرنا اور خاص طور پر قابل اور باصلاحیت افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔"