الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے لگائی گئی تیسری الوظائف نمائش کی سرگرمیاں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔

الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے لگائی گئی تیسری الوظائف نمائش کی سرگرمیاں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔

اس نماش میں صحت، تعلیم، صنعت، زراعت، خوراک، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں سے وابستہ 26 کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے منسلک کمپنیوں اور اداروں نے بھی اپنی اعلی اور معیاری مصنوعات کو (21) پویلینز میں نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت کا مقصد حرم اطہر کی کمپنیوں کو متعارف کرانا، عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کو راغب کرنا اور خاص طور پر قابل اور باصلاحیت افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ملکی مصنوعات کو فروغ دینے، عراقی ہنرمندوں اور قابل لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کو کم کرتے ہوئے مقامی منڈیوں کو مصنوعات کی فراہمی کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔

نمائش کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے متعدد اراکین، دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر، مختلف شعبوں کے سربراہان اور ان کے معاونین نے شرکت کی۔

اپنے سالانہ جاب فیئر کے ذریعے الکفیل یونیورسٹی اپنے گریجویٹس کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا اور مارکیٹنگ پورٹل اور دیگر کمپنیوں کے تعاون سے اپنی خدمات کو بڑھانا چاہتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: