الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مستقبل کے منصوبوں اور نئے سال کے پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے مستقبل کے منصوبوں اور نئے سال کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے ذیلی یونٹس کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سپریم ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس میٹنگ میں معاشرے کے ابھرتے ہوئے طبقے یعنی بچوں اور نوجوانوں کے لئے علمی و ثقافتی خدمات اور سرگرمیوں انعقاد کے بارے میں بات کی گئی اور معاشرے کے اس اہم طبقے کی اسلامی اقدار، پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے مطابق تربیت و پرورش اور رہنمائی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سال کے دوران درجنوں اسکاؤٹنگ پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کرتی ہے، جو تنظیم، ٹیم ورک، اور سماجی خدمت کے پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: