روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الددة الموسوی نے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لئے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔
العمید ایجوکیشنل کمپلیکس پہنچنے پر شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل، ان کے انتظامی معاون سيد يوسف الطائي اور العمید ایجوکیشنل گروپ (گرلز) کی ڈائریکٹر سيدة منى وائل نے ڈاکٹر عباس الدادا الموسوی کا استقبال کیا اور انھیں شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے لائحہ عمل، منصوبوں، تدریسی عملے کی ٹریننگ اور تعلیمی عمل کی ترقی اور فروغ کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
سید یوسف الطائی نے کہا، “ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور شعبہ تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے نگران ڈاکٹر عباس الدادا الموسوی کو شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے علمی و انتظامی امور، مستقبل کے لائحہ عمل، منصوبوں اور تعلیمی عمل کی ترقی اور فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "ڈاکٹر عباس الدادا الموسوی نے رواں سال کے پہلے سمسٹر کے دوران تعلیمی عملے کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کی تعریف کی۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے تمام شعبوں اور ان سے منسلک عملے کو مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرتا ہے تاکہ کام کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور معاشرے کی ترقی کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دورکیا جا سکے۔