الکفیل یونیورسٹی نے بصرہ یونیورسٹی کے ایک علمی وفد کے ساتھ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ علمی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر بات چیت کی ہے۔
وفد کا استقبال الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس محمد الدھان، ان کی علمی معاون ڈاکٹر نوال عید المیالی، کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز کے پرنسپل ڈاکٹر فاضل إسماعيل شراد اور کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے پرنسپل ڈاکٹر علی جاسم العامری نے کیا۔
بصرہ یونیورسٹی کے وفد جس میں ڈاکٹر محمد علی جابر اور ڈاکٹر ناظم عبدالجلیل عبداللہ شامل تھے، نے علمی تعاون کو بڑھانے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات، تقریبات اور سرگرمیوں کو منظم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ باہمی تعاون دونوں یونیورسٹیوں کی تحقیقی، علمی اور سائنسی ترقی کے حصول میں مؤثر علمی شراکت فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔