روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے القادسیہ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کے لیے ثقافتی وآگاہی لیکچر کاانعقاد کیا گیا۔
یہ لیکچر یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، اور شعبہ پائیدار ترقی کے ٹریننگ ڈویژن کے سربراہ سید فراس الشمری نے لیکچر دیا۔
الشمری نے کہا، "محکمہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے القادسیہ یونیورسٹی کے طلباء ایک گروپ کو ثقافتی آگاہی لیکچر دیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس لیکچر میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی۔ یہ موضوعات یونیورسٹی کے اندر ثقافتی منصوبوں کے انعقاد، پروگراموں کے نفاذ کے دوران طلباء کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنا، اور ان منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی سے متعلق تھے۔"
لیکچر کے اختتام پر، طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)، شعبہ تعلقات عامہ اور یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کا شکریہ ادا کیا، اور روضہ مقدس کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے طلباء اور نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت اور مختلف فکری اور آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کو بے حد سراہا۔