اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سید لیث الموسوی اور سید جواد الحسنوی سمیت کئی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کہا کہ آج ہم نے حرم مقدس کے وفد کو ساتویں سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کے انعقاد میں غیر معمولی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام علی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے مغل مسجد ممبئی میں ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کا انعقاد اس نعرے کے تحت کیا گیا تھا: {امیر المؤمنین(ع) ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں۔} کہ جس کا مقصد اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشن میں عراق کے مقامات مقدسہ روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم (ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) نے بھی شرکت کی، تاکہ مقامات مقدسہ کی طرف سے عراق کے اندر اور باہر اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے کی جانے والی محنت اور سرگرمیوں کی ایک مؤثر تصویر پیش کی جا سکے۔ "
اس جشن کے ضمن میں مختلف سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی گئی تھیں جن میں روضات مقدسہ کے گنبدوں کے علموں کو لہرانا، کتاب میلے کا انعقاد، دینی مدارس کا دورہ، اعزازی تحائف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی محفل کا انعقاد اورعراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ناموں کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد شامل تھا۔