یہ ہفتہ وار محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب محمد رضا زبیدی نے کہا کہ " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس سے وابستہ قرآنک پروجیکٹ سینٹر نے عرش التلاوة پروگرام کے ضمن میں منعقد کردہ ہفتہ وار محفل قرآن میں امیر القراء پروجیکٹ کے طلباء کی میزبانی کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
’’أمير القرّاء الوطنيّ‘‘ بھی قرآن مرکز کی جانب سے جاری اسی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد معاشرے میں ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی و اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہو اور معاشرے کو اسلامی و قرآنی بنیادوں پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔