الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جدید لیپروسکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سالہ بچی کے گلے سے پولیپس کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال کے کان، ناک اور گلے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر عادل المسعودی نے کہا کہ "ہم نے حال ہی میں جدید لیپروسکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سالہ بچی کے گلے سے پولیپس کو ہٹایا ہے۔ گلے میں پولپس کی وجہ سے بچی بار بار ہونے والے وائرل انفیکشن اور دم گھٹنے کا سامنا کر رہی تھی، اس کے علاوہ اس کی آواز میں بھی تبدیلی آ گئی تھی۔"
انہوں نے مزید کہا، "کیس ہسٹری جاننے اور ضروری طبی معائنے کرنے کے بعد بچی کی تکلیف کو ختم کرنے کے لیے ہم نے جدید لیپروسکوپک ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیپس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "لرینک میں موجود پولپس کو بغیر کسی طبی پیچیدگی کے ہٹا دیا گیا تھا اور آپریشن کے بعد بچی ٹھیک تھی۔"