روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ امام موسیٰ بن جعفر کاظم علیہ السلام کے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے کاظمین میں امام موسیٰ بن جعفر کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں ہیں۔

کاظمین میں روضہ مقدس کے وفد کے سربراہ سید خلیل مہدی حنون نے کہا، "روضہ مقدس کے مختلف شعبوں سے منسلک عملے نے حضرت امام موسیٰ بن جعفر کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرزائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں ہیں۔ "
۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خدماتی موکب میں شامل سادة الخدم ڈویژن کا عملہ زائرین کرام میں پانی اور چائے کی تقسیم کی تقسیم کے علاوہ انھیں دن میں (3) مرتبہ کھانے کی خدمات بھی فراہم کر رہا ہے ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کو ٹھہرانے کے لیے بھی جگہیں تیار کی جارہی ہیں۔ وفد میں شامل سروس افیئرز اورسکیورٹی ڈیپارٹمنتس کے ممبران بھی تٖفویض کردہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکٹریٹ کی جانب سے امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی یاد میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے ایک خصوصی سروس اینڈ سکیورٹی پلان تیار کیا تھا جس میں زائرین کو متعدد خدمات فراہم کرنے کےساتھ ساتھ شہر کے داخلی راستوں پر میڈیکل کیمپس کا قیام اورصفائی کوبرقرار رکھنے کے لئے کاظمین میونسپلٹی ککو تعاون فراہم کرنا بھی شامل ہے

شعبہ مضیف کے عملے کے سربراہ،سید محمد حسن ہاشم نے کہا، "اہمارا عملہ کاظمین مقدسہ کے زائرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کر رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ تقریباً 18 سے 20 ہزار زائرین کو کھانے کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: