حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حزن و سوگ کے مظاہر

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں غم اور اداسی کی فضا چھائی ہوئی ہے اور روضہ مبارک کے عملے نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک میں حزن و سوگ کے مظاہر پھیلانا شروع کر دی ہیں۔

شعبہ صحن الشریف کے نائب سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ "ہمارے شعبے کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی رہنمائی میں امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی یاد میں روضہ مقدس میں حزن اور سوگ کے آثار پھیلانا شروع کر دیے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ " حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔ امامؑ مظلوم کے یوم شھادت پر پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
مابین الحرمین میں بھی بڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر اس المناک دن اور امام علیہ السلام کے مصائب کی یاد میں عزائی کلمات تحریر ہیں۔"

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کے احیاء اور ان کے ایام شہادت کے موقعوں پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حزن وسوگ کے مظاہر پھیلانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: