روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مطہر میں نور ہدایت کے ساتویں امام اور باب الحوائج حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ شيخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ نور ہدایت کے ساتویں امام اور باب الحوائج حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں منعقد کی جانے والی یہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں جو تین روز تک جاری رہیں گی۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "مجلس کے خطیب شیخ مرتضیٰ الخفاجی نے امام کاظم علیہ السلام کی حیات طیبہ اور ان کے اس نقطہ نظر سے متعلق متعدد محوروں پر بات کر رہے ہیں جو امام علیہ السلام نے اس وقت منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے اختیار کئے تاکہ شریعت محمدی کو اپنی اصل حالت میں دنیا کے طول و عرض تک پھیلایا جا سکے۔"
انہوں نے کہا کہ " ان مجالس میں امام (علیہ السلام) کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور اس وقت کے ظالم حکمرانوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم ، مدینہ سے زبردستی نکالے جانے، مسلسل قید و بند کی صعوبتیں ڈھائے جانے کہ جن کا اختتام امام علیہ السلام کی شہادت پر ہوتا ہے، پر بھی بات کی جا رہی ہے۔"