روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام موسیٰ بن جعفر الکاظم (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حرم مقدس کے تشریفات ہال میں مہمانوں کے استقبالیہ یونٹ کے سربراہ سید فارس الحسینی نے کہا کہ "یہ مجلس عزاء روضہ مبارک کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پر منعقد کی گئی تھی جس سے مبلغ شیخ مظہر المنصوری نے خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، زہد و تقوی، علمی خدمات، عبادت، بردباری اور سخاوت سمیت سیرت مبارکہ کے متعدد پہلوں پر روشنی ڈالی اور آپ کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی پر بات کی۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ " اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبہ جات کے متعدد عہدیداروں، ملازمین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ سالانہ مجلس دو دن تک جاری رہے گی۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اہل بیت علیہم السلام کی ایام و مناسبات منانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے؛ تاکہ ان کا پیغام دنیا تک پہنچایا جائے اور ان کے مبارک طریقے پر عمل کیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: