کاظمیہ میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے نے بچوں کے قرآنی پروگرام (القرآنيّ الصغير) کو بہت سراہا ہے

اعلی دینی قیادت کے کاظمیہ میں نمائندے شیخ حسین آل یاسین نے حقیقی دین اسلام اور اس کی شناخت کو لوگوں میں متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے شروع کیے گئے بچوں کے قرآنی پروگرام (القرآنيّ الصغير) سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آل یاسین نے عبادتی، عملی اور روحانی زندگی کی تمام جوانب کے لیے دین اسلام کی جامعیت کو بیان کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی رموز کو بیان کرنے، ان کے محوری کردار کو اجاگر کرنے اور دخیل رموز اور ان کی ترویج سے دوری کے لیے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صحیح مفاہیم اور درست عقائد کی بچوں اور نوجوان کی عقل میں کاشت کے ذریعے ان میں بیداری، بصیرت اور سمجھ بوجھ کو پیدا کیا جا سکے۔

انھوں نے قرآنی پروگرام (القرآنيّ الصغير) کے عملہ کی طرف سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اس جدید پروگرام کے کاظمیہ کے زہراء(ع) اسکوائر میں انعقاد اور اس کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو کافی سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: