کاظمیہ میں دسیوں لاکھ زائرین نے امام موسیٰ کاظم(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کی مراسمِ عزاء کا اختتام ان کے علامتی تابوت کی برآمدگی اور تابوت کے جلوس کی روضہ مبارک میں آمد پر کیا۔
امام موسی کاظم(ع) کی علامتی تشیع جنازہ ایک سالانہ رسمِ عزاء ہے کہ جسے اہل بیت(ع) کے چاہنے والے ماہ رجب کی پچیسویں تاریخ کو امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کے احیاء اور اس دردناک سانحہ پر اپنے غم وحزن کے اظہار کے لیے انجام دیتے ہیں۔
اس جلوس عزاء میں مذہبی اور سماجی شخصیات اور زائرین کے جمع غفیر نے شرکت کی، مظلوم امام کے ساتھ ہونے والے ظلم ستم پر پرسہ پیش کیا۔
تابوت کے جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) میں مجلس عزاء پر ہوا کہ جس میں امام موسی کاظم(ع) کی قید اور شہادت کے مصائب بیان کیے گئۓ۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کاظمیہ میں امام موسی کاظم(ع) کے عزاداروں اور زائرین کی خدمت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔