روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں ساتویں ’’بنات الكفيل‘‘ مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کاآغاز کر دیا ہے۔
ساتویں ’’بنات الكفيل‘‘ مرکزی گریجویشن تقریب میں سال 2024 میں فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں منعقد کی جائے گی۔
رجسٹریشن کے لئے لنک سے استفادہ کریں: https://linktr.ee/banat_alkafeel7
براہ کرم درج ذیل ہدایات پر عمل کریں: لنک کو کھولنے کے بعد، آپ کو عراق کے گورنریٹس کے نام دکھائے جائیں گے، اپنے گورنریٹ کا نام منتخب کریں اور ٹیلی گرام میں کوآرڈینیٹر اکاؤنٹ میں منتقل کریں، اور پھر اپنا ٹرپل نام اور (سٹوڈنٹ ID) کہ آپ آخری مرحلے کی طالبہ ہیں، بھیجیں۔
کوآرڈینیٹر آپ کو (ہدایات، رجسٹریشن فارم، سرپرست کی منظوری) پُر کرنے کے لیے بھیجے گا اور یہ تمام معلومات پر کرنے کے بعد کوآرڈینیٹر کو دوبارہ بھیجی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جب مطلوبہ نمبر مکمل ہو جائے گا، رجسٹریشن بند کر دی جائے گی اور پہلے رجسٹر ہونے والی طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔