افریقی جمہوریہ بنین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے افریقی جمہوریہ بنین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "سینٹر فار افریقن سٹڈیزکی جانب سے بر اعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کے احیاء کے لئے مجالس اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ مجلس جمہوریہ بینن کے شمال میں واقع بورگو گورنریٹ کے شہر پاراکاؤ میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مرکز کی جانب سے مختلف افریقی ممالک میں عزائی مجالس کا انعقاد جاری ہے، جس کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے۔ "

یہ مجلس عزاء مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ حسن امید کے زیر نگرانی منعقد کی گئی تھی جس میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے ایک گروپ نے شرکت کی۔ شیخ حسن امید نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کی سیرت طیبہ، علم و حکمت اور فضائل و مراتب پر روشنی ڈالی اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بیان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: