روضہ مبارک حضرت عباس علہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جونیئر سکاؤٹس کے لیے احکام فقہ کے بارے میں ایک کورس کا انعقاد کیا گیا۔
اسکاؤٹ ٹرینر شیخ یونس عاشور نے اس کورس کے ذریعے بچوں کو اذان کے آداب اور احکام اور مذہب و ثقافت میں اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ اس کورس میں (150) بچوں نے شرکت کی۔
یہ کورس الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے سلسلہ وار پروگراموں کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں مذہبی اور تعلیمی بیداری کو بڑھانا اور انہیں اجتماعی زندگی میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
اس کورس کا انعقاد معاشرے کے اراکین کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے اور ایک مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو نوجوانوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ہے۔
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سماجی رابطے کو بڑھانے اور کمیونٹی کے اراکین کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ بہت سے تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔