العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سےعالمی ہفتہ امامت کے تحقیقی موضوعات اور موصول ہونے والی تحقیق کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا جس میں دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تحقیقی سیشنز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اور موصول ہونے والی تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ریاض طارق العامیدی نے کہا کہ "اس ہفتہ وار اجلاس میں دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تحقیقی سیشنز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس کی کمیٹیوں کو موصول ہونے والے تحقیقی خلاصوں کا جائزہ لیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا،"میٹنگ میں، ہم نے خاص طور پر امام الرضا اور امام جواد علیہ السلام سے متعلق تحقیق پر توجہ مرکوز کی، اس کے علاوہ انگریزی زبان میں لکھے گئے تحقیقی مقالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ "

العمیدی نے کہا، " اب تک آنے والی تحقیق کی تعداد حوصلہ افزا ہے اور ابھی تک تحقیقی مقالات وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: