قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے سيد ثامر ظاهر الفرطوسي نے کہا، "قرآنک پروجیکٹس سینٹر کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عرش التلاوة پروگرام کے ضمن میں ہفتہ وار قرآنی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بعثت نبوی ﷺ کے مبارک موقع پر حرم مقدس کے صحن مطہر میں ہفتہ وار قرآنی محفلکا انعقاد کیا گیا جس میں (أمير القرّاء) پراجیکٹ کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ "
انہوں نے مزید کہا، "اس پرنور محفل میں(أمير القرّاء) پراجیکٹ کے طلباء نے اجتماعی اور انفرادی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس قرآنی اجتماع میں شرکت کی۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔